بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی، منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک روپے 45 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا اور اس کا اطلاق جولائی سے ستمبر تک ہوگا . ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار چوہدری کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی .


کورنگی کراچی ایسوسی ایشن کے نمائندے نے مہنگی بجلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان حالات میں انڈسٹری بند ہوجائے گی . پاور ڈویژن حکام نے اضافے کا اطلاق فوری طور پر لگانے کی استدعا کی .
دوران سماعت صارفین نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق سوالات کیے کہ نیٹ میٹرنگ بڑھنے کی صورت میں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کون خریدے گا؟ کیا نیٹ میٹرنگ ریٹ کم ہو ریے ہیں؟ ان پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب ہمارے پاس نیٹ میٹرنگ کا معاملہ آئے گا تو دیکھ لیں گے . اپنی بریفنگ میں نیپرا حکام نے بتایا کہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 2 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے .
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی . منظوری کی صورت میں صارفین پر 1 روپے 45 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا . اطلاق جولائی سے ستمبر تک ہوگا . چئیرمین نیپرا نے کہا کہ حیسکو نیپرا اتھارٹی کو انتہائی اقدام پر مجبور کر رہی ہے جس کے خلاف فیصلے میں خود نوٹ لکھوں گا . پاور ڈویژن نے بھی حیسکو کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی .
ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایسی شکایات آرہی ہیں کہ شرم آ جاتی ہے، چئیرمین نیپرا نے حیسکو کے خلاف فیصلے میں خود نوٹ لکھنے کا اعلان کیا .

. .

متعلقہ خبریں