ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا
کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی سال 10 مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ ڈالر ہے۔ گذشتہ سال یہ خسارہ 3 ارب 92 کروڑ ڈالر تھا۔ دس مہینوں میں ملکی برآمدات 10 فیصد بڑھی ہیں اور درآمدات 5 فیصد کم ہوئیں۔
تجارت، خدمات اور آمدن کا 10 مہینوں کا مجموعی خسارہ رواں سال مذید 7 فیصد تقریباً ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کم کرکے تقریباً 25 ارب ڈالر کیا ہے۔