اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ موصول ہوگئی . کراچی سے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رپورٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دی .

آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم پر کافی حد تک کنٹرول ہوچکا ہے، مزید کارروائی جاری ہے . جنوری میں روزانہ اسٹریٹ کرائم کے 254 مقدمات ہوتے تھے . فروری میں 252 اور مارچ میں 245 کیسز روزانہ رجسٹر ہوئے .
آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسٹریٹ کرائم کے کیسز کم ہوکر روزانہ 170 تک آگئے . آئی جی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کو مزید کم کرنے کی ہدایت کی . انکا کہنا تھا کاسٹریٹ کرائم پر مجھے مکمل کنٹرول چاہیے . وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سے چوری کا سامان لینے والے کباڑیوں کے خلاف تفصیلات بھی دریافت کی .
آئی جی سندھ نے اس حوالے سے کہا کہ کراچی میں تین ہزار کباڑی کام کر رہے ہیں . تین ہزار کباڑیوں میں سے 354 چوری کے سامان کے کاروبار میں ملوث ہیں . آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کی 32 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کام کر رہی ہیں .
آئی جی سندھ نے کہا کہ چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف 77 مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کی گئی ہیں . آئی جی سندھ نے کہا کہ کافی کباڑیوں سے چوری کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے . وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی چوری کی روک تھام یقینی بنائیں .
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے سیکیورٹی 4 منصوبے کی تفصیلات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ سیکیورٹی 4 منصوبے کیلئے 1.4 ارب روپے جاری کرچکا ہوں . جس پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 48 ٹول پلازے ہیں . 40 ٹول پلازوں پر سی سی ٹی وی کیمرا نصب کیا جاچکا ہے . باقی 8 ٹول پلازوں پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کا کام جاری ہے .
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آئندہ ماہ سیکیورٹی 4 منصوبے کا افتتاح کروں گا . آئی جی سندھ نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے تک تمام ٹول پلازوں پر کیمرے لگ چکے ہونگے .

. .

متعلقہ خبریں