آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، عبدالجبار نئے آئی جی تعینات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسپکٹر جنرل (آئی جی ) آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ گریڈ 20 کے عبدالجبار کو نیا آئی جی آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق انسپکٹر جنرل آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کی جگہ گریڈ 20 کے عبدالجبار کو بطور انسپکٹر جنرل ( آئی جی) آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے عبدالجبار نوٹیفکیشن سے قبل ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون تعینات تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی) آپریشنز اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، شہزاد ندیم بخاری کی خدمات ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔