انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بجلی، گندم اور محاصل کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول کر سیاسی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے، اس کی یہ کوشش ناکام ہوگی . وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا . انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر آئین اور قانون کے مطابق خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق اور وسائل کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی . واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا زور کشمیر میں دیکھ لیا،کشمیریوں کے سامنے ایک دن میں حکومت کی ہوا نکل گئی، خیبر پختونخوا کے عوام نکل آئے تو کیا حال ہوگا . وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک کی بجلی آن اور آف کرنے کا بٹن خیبر پختونخوا کے پاس ہے، بیٹھیں اور مسائل حل کریں ورنہ غیر ذمہ دار لفظ چھوٹا ہوگا . علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بات نہ سنی گئی تو خیبرپختونخوا میں واپڈا کے دفاتر ٹیک اوور کر کے دکھائیں گے، اپنے صوبے کے عوام کیلئے چور کا لفظ برداشت نہیں کریں گے، چور کون ہے دنیا جانتی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتی ہے، کوئی کسی بھول میں نہ رہے .
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنڈا پور کبھی اسلام آباد پر حملے، کبھی پشاور الیکٹرک پر قبضے اور کبھی وفاقی حکومت کو 15 دن کی ڈیڈ لائن کی دھمکیاں دے رہے ہیں .
متعلقہ خبریں