حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
پاسکو حکام کے مطابق باردانہ چوری کرنے سے متعلق تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے 34 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق چوری شدہ باردانہ مقامی کسانوں اور زمینداروں میں تقسیم کیا جانا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بہاول نگر کے پاسکو سینٹر میں باردانے کی تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی تھی، ایک کسان نے مزید بار دانے کیلئے اصرار کیا تھا تاہم پاسکو انتظامیہ کے مزید بار دانہ دینے سے انکار پر کسان اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔