اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے .
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا کے تحفظ کے لیے یقینی اقدامات کیے جائیں، پاکستانی سفارتخانہ بھی طلبا سے رابطے یقینی بنائے .
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ طلبا کے پاکستان میں موجود اہلخانہ تک درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے . ان کا مزید کہنا ہے کہ یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی .