خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک
خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرنا۔ روڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک ہے، دو کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ۔ خضدار میں میں جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کردیا گیا ہے۔ قریبا گزشتہ ایک روز سے روڈ وہیر کے مقام پر آمد و رفت کے لئے معطل ہے اب زیروپوائنٹ سے بھی روڈ بند کردیا گیاہے۔ جس کے باعث مسافر و عام شہری پرہشانی سے دوچار ہیں۔
روڈ کی بحالی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ جھالاوان عوامی پینل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے دو کارکناں کو گزشتہ روز ایک قبائلی شخصیت نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے اور ان کو بازیاب نہیں کیا جارہاہے جب کہ ضلعی انتظامیہ پر بھی تنقید کی گئی کہ ان کی جانب سے دو کارکنان کی بازیابی کیلئے کچھ نہیں کیا جارہاہے۔