کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کے عملے کے امتحانی مراکز کے دورے کرکے شکایات کا جائزہ لینا شروع کردیا ،،ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں شکایات ملی ہیں کہ کوئٹہ میں امتحانی مراکز فروخت ہورہے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو یہ شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے رقم لیکر انہیں نقل کرائی جارہی ہے ۔اور بھاری رقوم کے عیوض امتحانی مراکز فروخت ہورہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کے عملے نے چار اسکولوں کے امتحانی مراکز کے دورے کرکے شکایات کا جائزہ لیا اور اسپیشل اسکول میں عملے کے دو اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے ،ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ جو بھی امتحانی مراکز کی فروخت میں ملوث پایا گیاتو اس کے خلاف مقدمہ درج کریں گے ۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے مزید بتایا کہ بلوچستان تعلیمی بورڈ میں مخصوص امیدواروں کو اضافی نمبر دئیے جانے کی شکایات بھی ملی ہیں اس حوالے سے جلد تحقیقات شروع کررہے ہیں۔

Recent Posts

بجلی کی بڑھتی قیمتیں؛ ملک بھرمیں سولرپینل لگوانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…

1 min ago

آرمی چیف کی 5 سالہ مدت ملازمت کسی ایک شخص کیلئے نہیں، نہ یہ ایکسٹینشن ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…

1 min ago

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

7 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

11 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

15 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

20 mins ago