کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں اوراس سلسلے میں 20 مئی کو(بروزپیر) سریاب گرڈاسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، اولڈلیاقت بازار، چلتن، جان محمد روڈ، سریاب ٹو،دلدارکاریز اور نیو جان محمدفیڈروں سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بندرہے گی ۔
اسی طرح مری آباد گرڈاسٹیشن پر مرمتی کام کے سلسلے میں 19 مئی کو (بروزا توار) مری آباد گرڈکے لیاقت بازارایکسپریس، گلستان روڈ، سدرن کمانڈ، واسااور سٹی فیڈروں سے صبح دس بجے سے دوپہردو بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز ژوب گرڈاسٹیشن کے سٹی، کینٹ ،رورل اورسمبازہ فیڈروں سے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ اسی گرڈ کے شاہین چوک، پانی تقسیم، اپوزئی، مانی خواہ اورایکسپریس فیڈروں سے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بندہوگی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیںاور اس سلسلے میں 20 مئی کو (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، کرانی، واسا، ہزارہ ٹاون، اے ون سٹی،جڑسا، سریاب ون ، سریاب ٹو، گرڈکالونی، اولڈلیاقت بازار، نیو جان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، انڈسٹریل، چلتن ، سرکی روڈاور سیٹلائٹ ٹاون فیڈرز صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بندہوگی جبکہ مری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد ،سیدآباد، کاسی ون، کاسی ٹو،طوغی روڈ، لیاقت بازار ایکسپریس اور سٹی فیڈروں سے صبح 11 بجے سے شام 5:30 بجے تک نیز اسی دنوں میںکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی،
انٹرکنیکٹر،پی ٹی وی، پی اے ایف، جناح ٹاون،مالک، بروری، سورج گنج بازار، جی او آر کالونی، عالم خان، مارکرفیکٹری، شہبازٹاون، ملک پلانٹ، کسٹم، ایف سی اسپتال اور نواںکلی بائی پاس ، صاحبزادہ فیڈروں سے صبح 10 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک بجلی بندرہے گی، تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے