نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی میں سنی علماءکونسل کے رہنماءمولوی حمید اللہ شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی انتظامیہ علماءکرام اور عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لئے آئے روز نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں بد امنی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے انتظامی آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سنی علماءکونسل کے رہنماﺅں اور جماعت کے ساتھیوں ، علما کرام کو مختلف علاقوں سمیت نوشکی میں بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے جس طرح جماعت کے ساتھی مولوی حمید اللہ شاہ کو قتل کیا گیا ان کے قتل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مولوی حمید اللہ شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے کیونکہ نوشکی انتظامیہ دہشت گردوںکے سامنے بے بس نظر آرہی ہے انتظامیہ کی موجودگی میں دن دہاڑے موت کے کاٹ اتارا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے ادارے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں اگر ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو ہم قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی . .

.

متعلقہ خبریں