بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ سیاست دان لوگوں سے جھوٹ بولنا بند کریں ون تھرڈ بیانیہ کی وجہ سے نوجوانوں کا نقصان ہورہا ہے جب آپ سیاسی سکورنگ کریں گے تو آپ حدیں پار کردیتے ہیں اس سے ہماری نوجوان نسل پر اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں تب جاکر اس مسئلہ کا حل نکلتا ہے بلوچستان کو پہلی ترجیح کے طور پر لے کر ہم صوبے کے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے ہمارے صوبے میں ناراض نوجوان ہیں ہم ناراض نہیں ہے جو فائدہ بھی اٹھاتے ہیں پی ایس ڈی پی میں اپنا حصہ بھی لے جاتے ہیں جائیدادیں بھی بناتے ہیں جو چورن نقصان پیدا کریں ہمیں وہ نہیں پیدا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ اس پنڈال میں کوئی ایسا سیاست دان موجود نہیں کہ ان کو اقتدار نہیں ملا کیا ثنا بلوچ اقتدار میں نہیں رہے کیا انہیں پالیسی سازوں کے ساتھ بات کرنے کا موقع نہیں ملا ہمارے لیے اصل مسئلہ یہ ہیں کہ ہم عوام کے سامنے ایسی بات کریں کہ عوام خوش ہوجائے ہم وہ بات نہیں کرے جو حقائق پر مبنی ہو میں وزیر خزنہ رہا ہوں مجھے اس کا تجربہ ہے ثنا بلوچ نے بڑے اچھے انداز میں دلیل کے ساتھ اپنی بات چیت رکھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایسے فورم پر حقائق کو سامنے لانا چاہیے جس پر ان سے پوچھا گیا کہ ثنا بلوچ اور دیگر فارم 47کے شکار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں تک دھاندلی کا الزم ہے کہ آج کے فورم میں موجود سب پر دھاندلی کا الزام لگا ہے سب پر اس وقت کے اپوزیشن نے الزام لگا یا ہے انہوں نے کہا کہ جن کو موقع نہیں ملتا تو وہ دھاندلی کا ضرور الزام لگا تھا ہے . .

.

متعلقہ خبریں