فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان بھی شامل ہوگئے۔
پاکستانی نوجوان کاروباری شخصیات میں سرخیل بوانے، عدیل عابد، اعزاز نیئر، علی رضا،علینہ ندیم ،کاسرا زونیئر اور بشریٰ سلطان شامل ہیں۔
عدیل عابد، اعزاز نیئر اور علی رضا فری لانس پلیٹ فارم کے شریک بانی ہیں جبکہ سرخیل بوانے پاکستان میں مقیم فن ٹیک کمپنی کے ہیڈ آف پروڈکٹ ہیں۔
اس کے علاوہ علینہ ندیم پاکستان میں طالب علموں کی تعلیمی اخراجات میں مدد کے لیے اسٹارٹ اپ کی شریک بانی ہیں جبکہ بشریٰ سلطان ایک فلمساز ، تخلیقی ہدایت کار اور پروڈکشن ڈیزائنر ہیں۔
کاسرا زونیئر پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر کے لیے ایک انتظامی پلیٹ فارم کے کو فاؤنڈر ہیں۔