گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے سے ایک ہی دن میں سینکڑوں کی تعداد میں مریض اسپتال آنے لگے۔
اسپتالوں میں ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کا رش لگا ہوا ہے جس کے باعث اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔
ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایات:
ڈاکٹروں کا شہریوں کو مشورہ ہے کہ پانی اُبال کر پیئیں، اس کے علاوہ باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
سندھ پنجاب کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری ہے، نواب شاہ میں 49 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
کل سے ملک کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ہے، درجہ حرارت بتدریج بڑھنے اور آئندہ 10 روز کے دوران 50 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔