آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سےچور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔
ترجمان این ٹی سی کے مطابق سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائشگاہیں ہیں۔
ترجمان این ٹی سی نے بتایا کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجےکے درمیان چوروں نےکارروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے، جس کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔