آگاہی مہم میں ڈیجیٹل اور روایتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ 20 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ضوابط اور ہدایات کی فراہمی شامل ہے . سعودی وزارت حج و عمرہ اس سال ضروری آگاہی کے پیغامات کو عازمین تک پہنچانے کے لیے اسلامی مراکز اور اہم شخصیات کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے . وزارت نے سعودی فضائی کمپنی کی پروازوں پر بھی حج اور عمرہ چینل متعارت کروائے ہیں جو مکہ مکرمہ کی طرف آنے والے عازمین حج کو مختلف زبانوں میں مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے سے تعلیمی مواد فراہم کر رہے ہیں . وزارت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری متعدد پیغامات میں عازمین سے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آتے ہوئے دوران سفر آگاہی گائیڈز کا مطالعہ کریں اور اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی حاصل کریں . اپنے سفر کا آغاز اپنی مرضی کی زبان میں حج، عمرہ اور آگاہی چینل کے ذریعے فراہم کیے جانے والے مواد پر عمل کرتے ہوئے کریں . سعودی وزارت حج و عمرہ نے ویب لنک: کے ذریعے اضافی معلومات بھی فراہم کر رکھی ہیں جن میں مناسک حج بشمول حج کے مراحل، اوقات اور طریق کار کی آسانی اور سہولت کے ساتھ ادائیگی بارے جامع رہنمائی دستیاب ہے . وزارت حج و عمرہ نے اپنے پلیٹ فارم پر متعدد وضاحتی گائیڈز بھی فراہم کی ہیں جن میں مسجد الحرام گائیڈ، مسجد نبوی گائیڈ اور مسجد نبوی میں فراہم کردہ خدمات کی گائیڈ شامل ہیں . عمرہ پرمٹ کا اجرا 24 مئی سے بند ہوگا: سعودی حکام سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہےکہ 16 ذوالقعدہ (جمعہ 24 مئی 2024) سےعمرہ پرمٹ کا اجرا بند کردیا جائے گا جو 20 ذوالحجہ تک جاری رہے گا . العربیہ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ مکرمہ جانے کی اجازت ہوگی . وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے . پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیر ملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط پر عملدرآمد کے فروغ اور درست پرمٹ یا ویزے کے بغیر مناسک حج کی ادائیگی سے گریز کے لیے بین الاقوامی آگاہی مہم شروع کی ہے . دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر بولی جانے والی 15 زبانوں میں شروع کی جانے والی اس مہم کا مقصد عازمین حج کو مؤثر انداز میں تعلیم اور آگاہی فراہم کرنا ہے .
متعلقہ خبریں