جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو چھوڑا انہوں نے جنت ٹھکرا دی۔
کراچی میں سول سوسائٹی کی جانب سے ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا،انہوں نے جنت ٹھکرادی۔
کامران ٹیسوری نےکہا کہ ماں کی پہلی محبت اس کا بچہ ہی ہوتا ہے، ماں بچے کی بہترین دوست اور رہنما ہوتی ہے، یہاں اولڈ ایج ہوم میں ماں باپ کو اکیلا دیکھ کر خوش نہیں ہوا۔
تقریب میں گورنر سندھ نے اولڈ ایج ہوم میں رہنے والوں کو اپنا والدین کہہ کر ان کے لیے پکنک کے اہتمام کا اعلان کیا اور کہا کہ ماں باپ کی تنہائی اولاد ہی پوری کر سکتی ہے۔