بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے
سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد اور اولاد کی محبت ایسی ہوتی ہے جو کہ اکثر والدہ کی طرح نظر نہیں آتی تاہم والد بھی اپنی اولاد سے اتنا ہی محبت کرتا ہے جتنا کہ ایک والدہ۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر سعودی والد کی ایک ویڈیو نے توجہ حاصل کی ہے، جہاں ایک سڑک پر والد اور بیٹی منزل کی جانب گامزن تھے۔
اس ویڈیو کے حوالے سے سعودی سوشل میڈیا ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ سعودی والد نے بیٹی کی گریجویشن کی تقریب کے بعد اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے ہیں۔
جبکہ خود سڑک پر ننگے پاؤں چل رہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر رات کے اندھیرے میں والد آگے کی طرف چل رہا ہے۔
جبکہ پیچھے بیٹی برقع اوڑھے، سر پر ڈگری والی ٹوپی لیے اور ہاتھ میں پرس تھامے والد کے قدموں کو فالو کرتی دکھائی دے رہی ہے۔اس ویڈیو پر نہ صرف سوشل میڈیا سارفین متوجہ ہوئے بلکہ تعریف کیے بغیر اور والد کی محبت کے بارے میں اظہار خیال کیے بغیر بھی نہ رہ سکے ہیں۔
دوسری جانب اس ویڈیو پر صارفین جذباتی بھی ہو گئے اور اپنے بچپن میں والد کے ساتھ بتائے لمحات کو شئیر کرتے دکھائی دیے، جبکہ کچھ اپنے مرحوم والد کو یاد کر کے اشکبار ہو گئے۔