بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی


بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی . پاکستانی طلبا نے بتایا کہ بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، 13 تاریخ کو مصری طلبا نے مقامی لڑکوں سے لڑائی کی، واقعے کی فوٹیج لیک ہوئی تو مقامی لوگوں نے پلاننگ سے حملہ کیا .


انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اکٹھے ہو کر حملہ کیا، مقامی لوگوں نے پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی شہریوں پر حملہ کیا، اور پولیس بھی مقامی لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو پاکستانی طالبعلموں کے ہوسٹلز کا بتایا گیا .
انہوں نے بتایا کہ ہجوم نے آکر ہاسٹلز پر حملہ کیا، لڑکیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، بشکیک کے حالات بالکل بھی نارمل نہیں ہیں، مقامی لوگوں کی ٹیکسی میں بیٹھنا بھی محال ہو چکا ہے، ہجوم نے قریبی فیکٹری میں ورکرز کو بھی مارا .
طالبعلم نے بتایا کہ آج بھی مقامی لوگوں کی جانب سے اکٹھے ہونے کا پلان تھا، بہت سے لوگوں کے پاسپورٹ ویزہ کی تجدید کیلئے گئے ہوئے ہیں، ہم ائیرپورٹ بھی اعتماد کےلوگوں کی گاڑیوں میں پہنچے، جاننے والے مقامی افراد پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا .

. .

متعلقہ خبریں