ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے


غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم سیف اللہ نےٹک ٹاک خراب کرنےپر6طلبا پر تشدد کیا ۔اسکول ٹیچر نے طلبا کوڈنڈیں مارے اور ہاتھ توڑ ڈالا۔
پولیس کے مطابق ٹیچر ویڈیو بنارہا تھا کہ طلباء نےآپس میں باتیں شروع کردیں، طلباء کی باتوں سے ویڈیومیں خلل پڑنے سے استاد بپھر گیا اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول ٹیچر سیف اللہ کا تبادلہ کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل کردی۔
ٹیچر کے تشدد سے طلبا شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔