سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، سردار تنویر الیاس پر ایک نجی کمپنی کے دفتر پر حملہ کرنے اور نجی مال میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام ہے۔
وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو خاندانی جائیداد پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔سردار الیاس تنویر کی منتقلی کے بعد تھانہ مارگلہ کا دروازہ بند کردیا گیا اور کسی کو تھانے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ ان کے وکلا اور کارکنان تھانے کے باہر موجود ہیں، دوسری جانب تنویر الیاس کے گھر کے باہر بھی پارٹی کے کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔