ایس بی کے ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے، امیدواران خضدار


خضدار(قدرت روزنامہ)ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے پاس امیدواران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایم این اے سردار اختر مینگل سے اپیل کی ہے کہ خدارا پاس امیدواران کے ساتھ ہونے والے ناانصافی پر اسمبلی فلور پر آواز اٹھائیں کیونکہ ایس بی کے نے جو ٹیسٹ لیا تھا اس ٹیسٹ کو غریب اور تعلیم یافتہ نوجوانوں نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ پاس کیا تھا اور اسی امید پر بیٹھے تھے کہ ہم میرٹ پر بھرتی ہوکر ضلع بھر میں سیکڑوں بند اسکولوں کو فنکشنل کریں گے اور تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم جیسے قیمتی زیور سے آراستہ کریں گے لیکن افسوس کہ نام نہاد صحافی نے جھوٹے الزامات پر مبنی پٹیشن ہائی کورٹ میں دائر کی اور کافی عرصے تک کیس کی وجہ سے رزلٹ کو روکا گیا اب چونکہ سپریم کورٹ نے فیصلہ پاس امیدواران کے حق میں دیا ہے اور رزلٹ کو جلد از جلد اناؤنس کرنے کے احکامات صادر فرمائے ہیں لیکن اب بلوچستان کی فارم47 حکومت نے مداخلت کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے رزلٹ کا اعلان کرنے نہیں دے رہا، لہٰذا ہم اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونے والے ناانصافی پر آواز اٹھایں اوربلوچستان کو مزید تعلیمی بحران سے نکالنے میں اپنی کردار ادا کریں۔