تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ


تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ سی مند کا دورہ کیا۔اسپتال کے اسٹاف نے انہیں مسائل ومشکلات اورسہولیات کی کمی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا،پارلیمانی سیکرٹری مینامجید بلوچ نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری مینا مجید بلوچ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کیچ کی تحصیل مند کے RHC میں صحت کے بنیادی سہولیات سے ناپید ہیں، تحصیل مند میں صحت کا شعبہ زبوحالی کا شکار ہے آر ایچ سی سینٹر میں چار دیواری نہیں ، الٹراساونڈ مشین خراب ، بجلی کی کوئی سہولت نہیں ، پینے کے پانی ، بیڈ زو دیگر مسائل سے دوچار ہیں۔اور RHC کے ساتھ MCH بھی زبو حالی کا شکار ہے ، پانی کی سہولت نہیں ، بجلی نہیں ، اسٹیشنری ، تھرمامیٹر ، یہاں تک کے رجسٹر اور رپورٹ بک بھی دسیتاب نہیں ہے۔یہ معمولی مسائل ڈی ایچ او سے حل نہیں ہو پا رہے ہیں اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ڈی ایچ اونے اب تک کئی دورے کیے لیکن یہ نہیں پوچھا کہ میسنگ اسٹاف کہاں ہیں اور دیگر چھوٹے مسائل کیوں کر حل نہیں کر پائے۔ آئے روز اپنی کارکردگی کی تعریفی بیانات دیکر ضلع آفیسر ہیلتھ نہیں تھکتے مگر آر ایچ سی جیسے بڑے ہیلتھ سینٹر میں مریضوں کیلئے سہولیات کا فقدان ہے۔ضلع کیچ اس وقت ڈینگی کی وباءپھیلنے کی وجہ سے آفت زدہ ہوچکی ہے مگر ڈی ایچ او خواب خرگوش میں سوئے صرف اپنی تعریفوں میں لگے ہوئے ہیں۔ فنڈز کی آمد کو کسی بھی طرح کارکردگی نہیں بتائی جاسکتی جب تک سہولیات بنیادی مراکز صحت تک پہنچ کر عام عوام کو فائدہ نہیں دیتے۔ ہم سیکرٹری صحت کو گوش گزار کرانا چاہتے ہیں وہ ایمرجنسی حالات کا تقاضا دیکھتے ہوئے مند سینٹر کو ضرورت کے تحت تمام سہولیات دیں اور بطور نمائندہ میں اپنے سالانہ پی ایس ڈی پی میں RHC مند کو اپنے اولین ترجیحات میں شامل کروں گی لیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے اختیار میں جو معاملات ہیں وہ اپنیذمہ داریوں سے کسی بھی صورت مستثنیٰ نہیں ہو سکتے ہیں۔