ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ
اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ سے اسلام آباد میں ملاقات۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال اور ٹرالرز مافیا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ماہی گیروں کے مسائل کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کی درخواست، پھلین بلوچ کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔ پھلین بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے اجتماعی قومی مسائل پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کریگی نیشنل پارٹی ماہی گیروں کے مسائل ہو یا بارڈر کے روزگار ہو اپنی قومی ذمہ داریوں کو قومی فرض سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے گی، اس وقت بلوچستان کے قومی مسائل ساحل سمندر کا تحفظ مکران کے عوام کے سرحدی روزگار کے معاملے میں یکجا اور متحد ہوکر مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔