بلوچستان کے ضلع شیرانی میں 17 بند اسکولوں کو کھول دیا گیا


شیرانی(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تازہ خان ناصر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میں طے شدہ ہدف کو پورا کردیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کی سربراہی میں ڈی ای جی گروپ میں پوسٹ خالی اور قبائلی تنازعات کی وجہ سے ضلع میں بند 17 اسکولوں کو کھولنے کا ہدف طے پایا گیا تھا جس میں شنہ پونگہ مڈل اسکول جو گزشتہ دس سال سے قبائلی جھگڑے کی وجہ سے بند تھا ڈسٹرکٹ چیئرمین ایڈووکیٹ داؤد شیرانی ڈی ای او تازہ خان ناصر کی کوششوں سے کھول دیا گیا، شنہ پونگہ گاؤں68 گھرانوں پر مشتمل ہے جس میں طلبا کی تعداد 280 سے بھی زائدہے۔ ااسکول کھلنے پر اہل علاقہ اور طلبا کی خوشی قابل دید تھی۔اسی طرح پرائمری اسکول مولوی سید گل پرائمری، اسکول ڈب شیخان، پرائمری اسکول دانہ سر مولوی عبدالغفار، پرائمری اسکول خانک لواژہ، پرائمری اسکول عبدالوہاب لواڑہ، پرائمری اسکول چشمہ راغہ، پرائمری اسکول عیسیٰ خان جو دور راز علاقوں پر مشتمل ہے، پرائمری اسکول لہڑ کمال خان، گرلز پرائمری اسکول حیات خان، گرلز پرائمری اسکول خان بہادر محمد ہاشم، پرائمری اسکول تبیلو حریفال، پرائمری اسکول اپرمنڈہ، پرائمری اسکول کلی گل محمد، پرائمری اسکول کلی گل خان، پرائمری اسکول شیرک لنڈیان، پرائمری اسکول شرغلی ہوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے بند تھے ریشنلائزیشن کے زریعے ان اسکولوں کو کھول دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر عظیم دمڑ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے مارچ ڈی ای جی گروپ اجلاس میں 17 اسکول کھولنے کابدف طے پایا گیا تھا اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایجوکیشن، یونیسف ای ایس پی ،آرٹی ایس ایم ، جی ٹی اے ،جی ٹی اے آئینی، ڈسٹرکٹ چیئرمین شامل تھے۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا جو پورا ہوگیا ہے، اب ہم نے اس سے آگے جانا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تازہ خان ناصر نے بتایا کہ سیکرٹری تعلیم کے واضع ہدایات ہیں کہ ااسکولوں کی فعالیت اور غیر حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کےلئے روزانہ کی بنیاد پر دورے ہورہے ہیں غیرحاضر اساتذہ کے خلاف سخت فیصلے کئے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالستار شیرانی نے بتایا کہ ڈی ای او کی سربراہی میں روانہ کی بنیاد پر اسکولوں کے دورئے ہورہے ہیں شیرانی میں اساتذہ احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جی ٹی اے صدر بھٹو شیرانی نے کہا کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن شیرانی اسکولوں کی فعالیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے جی ٹی اے محکمہ کے ساتھ مل کر تعلیمی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔یونیسف (ای ایس پی) منیجر رازق جان کاکڑ نے بتایا کہ ڈی ای جی کی نشاندھی پر پی ایس ڈی پی میں اسکولوں کو شامل کیا جاتا ہے پچھلے سال نو اسکولوں میں 4480000مرمت کا کام کیا گیا ہے ۔