خضدار سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر امراض پھیلانے لگے


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار پرانا بس اڈہ سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اورغلاظت کی وجہ سے گاہکوں کو مریض بنا دیا ہے، قصابوں کی جانب سے مذبحہ کے بجائے مارکیٹ کے اندر جانوروں کو ذبح کرکے گندگی پھیلائی جارہی ہے، جس سے عوام الناس کو شدید دقت کا سامنا ہے ایک طرف پرانا بس آڈہ کو سبزی مارکیٹ بنادیا ہے اس میں سہولتوں کا فقدان ہے اور مارکیٹ میں ریڈیوں کی قطارلگنے سے کاہکیں بمشکل سودا سلف لیتے آئندہ کیلئے مارکیٹ میں چی اینڈ چی رکشوں اور چھوٹے گاڑیوں کی داخلہ کو روکا جائے ان خیالات کا اظہار خضدار عوامی حلقوں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے کیا انکا کہنا تھا کہ گوشت سبزی مارکیٹ پرانا بس آڈے میں پیدل جانا بھی دشواری سے کم نہیں ہے مگرمارکیٹ کے اندر ریڑھیوں کوغلط جگہوں پر کھڑا کرنے سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔