کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے حکومت بلوچستان نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ۔ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے یہ اقدام کرغستان میں پھنسے طلبہ اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لئے اٹھایا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلبہ سے متعلق تشویش ہے۔ طلبہ تک رسائی کے لئے وزرات خارجہ کرغستان ایمبیسی سے رابطے میں ہے۔ طلبہ اور والدین کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کوآرڈینیشن ڈیسک قائم کردیا گیا۔ حالات نارمل ہونے تک ڈیسک فعال رہے گا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم ڈیسک کے واٹس ایپ نمبرز 0092-333-7925600۔ 0092-315-8866926۔ لینڈ لائن نمبرز 0092-81-9202061۔ 0092-81-9202069۔ 0092-81-9201090 ہوگا۔ کرغستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور ان کے والدین کوآرڈینیشن ڈیسک سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ حکومت بلوچستان کرغستان میں پھنسے طلبہ اور والدین کے مابین رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کرے گی۔