مکہ مکرمہ اور میدانِ عرفات کی فضائیں ایک بار پھر ‘لبیک الھم لبیک’ کی صداؤں سے گونجے کیلئے تیار،امت مسلمہ کیلئے اہم خبر آگئی

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حج کیلئے انتظامات مکمل کرلئےگئے،اس سال فریضہ حج کی ادائیگی نئی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوگی،اجازت نامے کے بغیر مقامات مقدسہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی . تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ اور میدانِ عرفات کی فضائیں ایک بار پھر لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونجے کے لیے تیار ہے .

سعودی عرب میں عازمینِ حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، میدانِ عرفات میں واقع تاریخی مسجد َ نمرہ اور مزدلفہ کی مسجدِ معشر الحرام کو نئے قالینوں سے سجا دیا گیا، مجموعی طور پر بتیس ہزار مربع کلو میٹر پر قالین بچھائے گئے . فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، کسی بھی شخص کو بغیر اجازت نامے مقدس مقامات پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ مکہ مکرمہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوبیس گھنٹے سیکیوڑتی اہلکار مامور ہوں گے . گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تیاریوں کا معائنہ کیا، حجاج کیلئے اسمارٹ کارڈ لانچ کردیے گئے ہیں . گورنر مکہ نے اجازت نامے کے بغیر مکہ آنے والوں کو روکنے کیلئے چیک پوسٹ کا دورہ کیا، مختلف شہروں سے مکہ آنے والے عازمین کے لیے چار مراکز قائم کیے گئے ہیں، عازمین کو سات اور آٹھ ذوالحجہ کو مخصوص بسوں میں مکہ مکرمہ سے مقامات مقدسہ پہنچایا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں