یوسف رضا گیلانی کو بیٹے سے متعلق دھمکی آمیز پیغام ملنے کا مقدمہ درج
ملتان(قدرت روزنامہ)پولیس نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے پر پیغام جاری کردیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے متعلق دھمکی آمیز پیغام ملا جس پر تھانہ کینٹ ملتان میں علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات جاری ہیں، پیغام والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، چیئرمین سینیٹ کو جس نمبر سے پیغام موصول ہوا اس کا سراغ لگانےکی کوشش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پیغام میں یہ کہاگیا ہے کہ علیٰ موسی گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کررہے ہیں۔