صحافیوں کا واک آوٹ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی


پریس کلب کی تالہ بندی کے حوالے حقائق جانے کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے ،وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صحافیوں کا واک آوٹ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں ، بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاخطاب ، پریس کلب کی تالہ بندی کے حوالے حقائق جانے کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےبلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےکہاکہ پریس کلب کی معاشرے میں بہت بڑی اہمیت ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔صحافیوں کے تحفظات دورکریں گے۔سردار بہادر خان یونیورسٹی میں اساتذہ کی بھرتی کے معاملےپر اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔ جب اساتذہ میرٹ پر بھرتی نہیں ہوں گے تو وہ کیااچھی تعلیم فراہم کریں گے۔
اساتذہ کی بھرتیوں میں بےقاعدگیوں کی تحقیقات ہونی چاہیں۔بلوچستان میں نوکریاں فروخت کرنےکاسلسلہ اب مزید نہیں چلے گا۔محکمہ تعلیم اور صحت کی تباہی کی وجہ غیرضروری بھرتیاں ہیں ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہاکہسرکاری ہسپتالوں میں غریب علاج کے لئے آتے ہیں سرمایہ دار نہیں ۔اسمبلی میں بحث کی جائے کہ اساتذہ کی بھرتی میں کیا بہتراقدامات کرسکتے ہیں ۔