مداح گلوکارہ گُل پانرہ کے گھر میں گھس گیا


گلوکارہ نے مداح پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کر دیا
پشاور(قدرت روزنامہ)معروف شخصیات کے مداح یوں تو کئی ایسے کام کر جاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جن سے مشہور شخصیات بھی خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔
حال ہی میں گل پانرہ کےفین کی زبردستی ان کی رہائش گاہ میں داخل ہونےکی کوشش کی ہے۔ گلوکارہ کی جانب سے مداح کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق فین پہلےبھی کئی بارگل پانرہ کےگھرداخلے کی کوشش کرچکا ہے۔ مداح کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ پہلے بھی گل پنرہ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر چکا ہے۔مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے، کہ گزشتہ روزعبداللہ نامی فین نےزبردستی گھر میں داخل ہونےکی کوشش کی ہے۔
جبکہ مقدمے میں مداح کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ گھروالوں کےروکنےپرانہیں مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ پولیس نے درج مقدمے کی ایف آئی آر میں 506 اور 452 کی دفعات شامل کر لی ہیں۔