بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ کہاں سے بنوائے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک بیٹسمین کے بہترین کھیل میں ایک اہم کردار اس کے بیٹ کا بھی ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر کھلاڑی اپنے بلے کے حوالے سے کافی حساس نظر آتے ہیں-حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئے بیٹ بنوا لیے ہیں۔
دونوں بیٹرز اپنی پسند کے بیٹ بنوانے کے لیے لیڈز سے سسیکس گئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امتحان میں پورا اترنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔
دونوں کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اگلے ماہ سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔