آئندہ مالی سال میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں دفاعی بجٹ میں313 ارب روپے اضافےکا تخمینہ لگایا ہے . ’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ جاری سال میں دفاعی اخراجات مختص بجٹ سے 35 ارب روپے زیادہ رہنےکا امکان ہے .


آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کےدفاعی اخراجات کا تخمینہ 1839 ارب روپے ہے جب کہ دفاعی بجٹ 1804ارب روپے مختص کیا گیا تھا . عالمی قرض دہندہ نے کہا کہ گذشتہ مالی سال پاکستان کے دفاعی اخراجات1586ارب روپے تھے، مالی سال2021 . 22 میں پاکستان کے دفاعی اخراجات کا حجم 1412ارب روپے تھا .
عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی اخراجات مالی سال 2020 . 21 میں 1316 ارب روپے تھے، مالی سال 2019 . 20 میں پاکستان کے دفاعی اخراجات کا حجم 1213 ارب روپے تھا، مالی سال 2018 . 19 میں پاکستان کے دفاعی اخراجات 1147 ارب روپے تھے .
آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 2152 ارب روپے لگایا ہے جو کو پاکستان کے رواں مالی برس کے دفاعی بجٹ کے لیے مختص رقم سے 313 ارب روپے زیادہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں