دانتوں میں برش ناشتے سے پہلے کرنا چاہیے یا بعد میں؟ ڈاکٹرز نے جواب دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک سوال جو لوگوں کے ذہنوں میں اکثر آتا ہے کہ دانت برش ناشتے سے قبل کرنا چاہیے یا بعد میں کیونکہ کوئی صبح اٹھنے کے ساتھ ہی دانتوں میں برش کرنے کا مشورہ دیتا ہے تو کوئی کُلی کرکے ناشتہ کرنے اور پھر دانتوں کو مانجھنے کا کہتا ہے .
اب اس حوالے سے دانتوں کی ڈاکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وضاحت پیش کی ہے .

ایسیکس سے تعلق رکھنے والی ڈینٹل تھراپسٹ اینا پیٹرسن، جو سوشل میڈیا پر دانتوں کے مشورے شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ آیا ناشتہ پہلے کرنا چاہیے یا دانتوں میں برش .
ڈاکٹر اینا کے مطابق ناشتہ کرنے سے پہلے دانت صاف کرنے چاہئیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رات کو سونے سے قبل دانت کیوں صاف کرنا ضروری ہیں .
انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ صبح ناشتے سے قبل دانت برش کرنا اس لیے ضروری ہیں کہ رات بھر کے بیکٹیریا منہ کے اندر ہوتے ہیں اور صبح اٹھتے کے ساتھ ہی دانت برش کیے بغیر کچھ کھانے کا مطلب ہے کہ ان بیکٹیریاز کو کھلایا جارہا ہے .
ڈاکٹر اینا کے مطابق اگر آپ صبح برش کرنے سے پہلے ناشتہ کرلیتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ 30 منٹ کے وقفے کے بعد برش کریں . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند اور ڈاکٹرز نے بھی ناشتے سے پہلے برش کرنے کا مشورہ دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں