سپیکراور وزیر اطلاعات پنجاب کی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے طویل مشاورت ، نتیجہ کیا نکلا ؟


لاہور(قدرت روزنامہ)ہتک عزت 2024ءبل کے حوالے سے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے3 گھنٹے کی طویل مشاورت ہوئی ، ملاقات میں صحافت تنظیموں نے بل پر تحفظات سے آگاہ کیا،اور بل کا مزید جائزہ لینے اور تجاویز دینے کےلئے بل کی منظوری مؤخر کرنے کا مطالبہ کیاجو کہ تسلیم نہ کیا گیا گیا۔
صحافتی تنظیموں نے اپنے مؤقف میں کہا کہ ابھی کچھ تنظیموں نے تجاویز دی ہیں باقی سٹیک ہولڈرز کی تجاویز دینا باقی ہیں،بل میں وفاقی قانون سازی اور پنجاب کی قانون سازی پر بنیادی ابہام ہیں انہیں دورکرنا ضروری ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بل کےبارے میں بریفنگ دی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کی تجاویز لینے کیلئے تیار ہے،ہتک عزت بل ایجنڈے پر آ چکا ہے اب حکومت بتائے گی کہ اس نے اگلا لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔