ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب تک کتنا اضافہ ہوا ہے ؟ جانیے


کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال میں اب تک 5.46 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.16 ارب ڈالر تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق 10 مئی کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 14.626 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.136 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس محفوظ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.491 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں 4.690 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 776 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔