کرغستان میں پھنسے بلوچستان کے طلبہ کیلئے صوبائی حکومت نے فوکل پرسنز مقرر کردیے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ زرین مگسی کو حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کی مدد و معاونت کے لئے فوکل پرسنز مقرر کر دیے گئے اس ضمن میں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کردیا ہے حکومت بلوچستان نے یہ اقدام کرغستان میں پھنسے طلبہ اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لئے اٹھایا ہے ، صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلبہ سے متعلق صوبائی حکومت کو تشویش ہے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے سے غافل نہیں ہے والدین کے دکھ وکرب کو بہتر طور پر محسوس کر سکتے ہیں بشکیک میں پھنسے طلباءکے والدین تسلی رکھیں صوبائی حکومت اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔