حب میں سوشل سیکورٹی اسپتال میں بدانتظامی، ایم ایس عہدے سے فارغ، میڈیکل اسٹور بند


حب(قدرت روزنامہ)سوشل سیکورٹی اسپتال حب میں بدانتظامیوں کے خلاف اقدامات یک نہ دو شد کے مترادف ہوگیا ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا نیا ایم ایس سیٹ سے غائب میڈیکل اسٹور پر تالا پڑ گیا مزدور رل گئے سوشل سیکورٹی اسپتال میں مافیا کا راج زار افشاں ہونے لگے حکومتی اقدامات بے سود ثابت ہونے کے خدشات مافیا کی مبینہ کرپشن کی چین اوپر پر پھیلی ہوئی ہے غیر فعال سوشل سیکورٹی اسپتال کا گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر حب نے دورہ کیا تھا بہتری لانے کی تجاویز پر اقدامات اٹھا گئے مافیا بہتری لانے کے اقدامات کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہوگیا 50 بیڈ سوشل اہسپتال میں علاج معالجے کا فقدان یونین لیڈروں کا سوشل اہسپتال میں احتجاج ایم ایس سیٹ پر موجود نہیں مریضوں کو ریفر لیٹر لینے میں دشواری کا سامنا دوائیاں کئی روز بند کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق لیبر منسٹر لیبر سیکرٹری کے جانب سے اہسپتال انتظامیہ میں تبادلوں کے سلسلے کے بعد مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے 50 بیڈ سوشل اہسپتال میں ایم ایس موجود نہیں میڈیکل اسٹور سے مزدوروں کو ادویات کی فراہمی روک دی گئی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ریفر لیٹر نہیں مل رہے ہیں شوگر اور امراض قلب کے مریضوں کو دوائیاں نہیں دی جارہی ہے یونین لیڈروں کا شدید ردعمل مظاہرین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 6 دنوں سے مریضوں کو دوائیاں نہیں دی جارہی ہے ایمرجنسی کی صورت میں ریفر لیٹر نہیں مل رہا لیبر سیکرٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹرسے رابط کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے بھی فون کال اٹھانے کی زحمت نہ کی یونین عہدیداروں نے کہا کہ اگر فوری طور پر 50 بیڈ سوشل اہسپتال کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو مجبور کمپنیوں کے تمام یونین مزدوروں قومی شاہرہ بلاک کریں گے یونین عہدیداروں نے کہا کہ مزدوروں ماہانہ لاکھوں روپے کے مد میں کنٹریبیوشن بیسی اہسپتال کو دے رہا ہے علاج معالجے کے سہولت کیلئے لیکن مزدوروں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی ہے جو بھی منسٹر لیبر سیکرٹری آتا ہے صرف اپنے مفاد کیلئے حب کے مزدوروں کا استحصال کرتا ہے یونین لیڈروں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں 50 بیڈ سوشل اہسپتال میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کریں گے نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے دیں گے مزدوروں اپنے دن رات محنت کرتے ہوئے کنٹریبیوشن جمع کرواتا ہے یونین لیڈروں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی فوری طور پر حب 50 بیڈ سوشل اہسپتال کے مسائل کا نوٹس لے کر حل کریں اگر مزدوروں کے علاج معالجے کی سہولیات مہیا نہیں دیئے گئے تو تمام یونین عہدیداران مزدوروں کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کریں گے۔