نوکنڈی کے مختلف اسکولوں میں طلبہ و طالبات میں بستے، جوتے اور دیگر اشیا کی تقسیم

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی کے سماجی رہنما حفیظ الرحمن بلوچ ڈاکٹر علی جعفری اور ڈاکٹر نسرین کی جانب سے نوکنڈی تحصیل کے مختلف نواحی علاقوں کے اسکولوں میں غریب طلبا وطالبات کو اسکول شوز، بستے، جیکٹ اور جرابیں تقسیم کی گئیں . سیندک کے علاقے کلی حمل آب میں موجود مڈل بوائز اسکول میں گزشتہ دن نوکنڈی کے نوجوان سماجی کارکن شبیر احمد بلوچ، ڈی ڈی او ایجوکیشن نوکنڈی حاجی دین جان مینگل، اسکول ٹیچر مولا بخش بلوچ، کلی حمل آب کے سربراہ ملک رحمت قادری موسی زئی، محمد مراد گچکی، عبدالواحد بلوچ اور فرزاد بلوچ نے سو بچوں اور بچیوں میں اسکول کے بستے، جرابیں اور بوٹ تقسیم کیے .

اس موقع پر شبیراحمدبلوچ نے کلی مکینوں اور طلبا و طالبات سے کہاکہ حفیظ الرحمن بلوچ کی کوششوں اور ڈاکٹر علی جعفری وڈاکٹر نسرین کی جانب سے یوسی جھلی اور نوکنڈی کے علاقوں دوربن چاہ مشکیچاہ آمری غریب خلق 1 غریب خلق 2 ودیگر علاقوں میں پندرہ سوکے قریب بچوں اور بچیوں میں جوتے، جیکٹس، بستے، جرابیں ودیگر تدریسی سامان تقسیم کیے ہیں اور آج تحصیل تفتان سیندک کے کلی حمل آب کے سو بچوں اور بچیوں میں بوٹ، بستے اور جرابیں تقسیم کیں تاکہ غریب اور نادار بچوں اور بچیوں کو اسکول میں کوئی مشکلات پیش نہ ہوں اور تعلیمی ترقی میں یہ قدم مددگار ثابت ہو . اس موقع پر ڈی ڈی او ایجوکیشن حاجی دین جان بلوچ نے محکمہ ایجوکیشن نوکنڈی تفتان کی جانب سے حفیظ الرحمن بلوچ ڈاکٹر علی جعفری اور ڈاکٹر نسرین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اسکول اسٹوڈنٹس کو بوٹ، بستے جیکٹس جیسی مہنگی چیزیں دینے سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور یہ تعلیم کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی کلی . کے سربراہ ملک رحمت قادری موسیٰ زئی نے بھی حفیظ الرحمن بلوچ ڈاکٹر علی جعفری ڈاکٹر نسرین اور شبیراحمدبلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ علاقہ سیندک کے کلی حمل آب کے اسکول پر توجہ دیکر ان تعلیم دوست شخصیات نے اپنی علم دوستی کاثبوت دیاہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اسکول میں اساتذہ کی کمی ودیگرمسائل کو کم کرنے میں محکمہ تعلیم کے ساتھ دیگر کمپنیاں ڈونرز اور شخصیات بھی تعاون کریں گے . . .

متعلقہ خبریں