پولیس کانسٹیبل عائشہ جنہوں نے محنت سے معذوری کو شکست دےدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس کانسٹیبل عائشہ ناز 2020 میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہوئیں اور علاج کے دوران وہ دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئی تھیں۔ مگر انہوں نے معذوری کو کمزوری نہیں بنایا اور بھرپور زندگی جی رہی ہیں۔
عائشہ ناز کہتی ہیں کہ ایک سال میں نے بہت مشکل گزارا لیکن اس کے بعد خود کو سمجھایا اور اپنے دماغ کا استعمال کیا۔
عائشہ ناز کے مطابق انہوں نے معذوری کے بعد جامعہ کراچی سے ماس کمیونیکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور اب وہ کراچی پولیس آفس کے میڈیا سیل میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
ان کے مطابق مشکلات تو بہت ہیں لیکن آگے بڑھنے کا نام ہی زندگی ہے۔ کہتی ہیں کہ میں نے اس معذوری کو کمزوری نہیں بلکہ اپنی طاقت بنایا اور مشکل وقت میں محکمہ بھی ساتھ کھڑا رہا۔
عائشہ ناز شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے، وہ اپنی زندگی کو بھرپور انداز میں جینے کی خواہاں ہیں۔