اسلام آباد
بشریٰ بی بی کی بہن حمایت حاصل کرنے کیلئے برطانوی لیبر رہنما جیریمی کوربن کے پاس پہنچ گئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ جیریمی کوربن نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اراکین پارلیمنٹ کا وفد لے جانے کی تجویز بھی دی ہے۔
مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ کا مقصد برطانوی حکومت اور اپنی کمیونٹی کو پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو درپیش حالات سے آگاہ کرنا تھا۔