لاہور: چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا۔
پولیس کے مطابق چلڈرن اسپتال میں 9 سالہ بچے ابوبکر کی ہلاکت پر اس کے ورثا اور ڈاکٹروں میں لڑائی ہوگئی جس کے نتیجے میں دو ڈاکٹر اور بچے کے ورثا سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کردیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کے باپ اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔
ورثا نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی جس سے ٹریفک نظام درہم برہم رہا۔
بعدازں پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے مگر انہوں نے ا حتجاج اوردھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔