خود کی ٹانگ پر گولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں پولیس نے ہیلپ لائن پرکال کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا دعویٰ کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم مقروض ہے اور اس نے قرض ادا نہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا تھا۔