سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ولی عہد نے دورہ جاپان ملتوی کردیا


ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنا دورہ جاپان ملتوی کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو پھیپھڑوں کی سوزش کا سامنا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو 20 تا 23 مئی جاپان کا دورہ کرنا تھا مگر اب سعودی فرمانروا کی طبیعت ناسازی کے باعث یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا 2022 میں بھی جاپان کا دورہ شارٹ نوٹس پر منسوخ کردیاگیا تھا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز شاہ سلمان کی طبیعت ناسازی پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا کی تھی۔