خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان


دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کو خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے دبئی میں اپنی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کے ساتھ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیزے کو خود سے متعلق کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔
علیزے اگنی ہوتری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپنے ماموں سلمان خان پر کتاب لکھیں گی؟ علیزے کے جواب دینے سے قبل سلمان خان بول پڑے کے علیزے کو خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔
علیزے کا کہنا تھا کہ سلمان خان پر کتاب لکھی تو اس جیسی کوئی دوسری کتاب نہیں ہوگی۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ جتنا علیزے میرے بارے میں جانتی ہے میں نہیں چاہتا کہ یہ کتاب لکھے اور وہ بیسٹ سیلر نہ بننے۔ سلمان خان کے جواب سے تقریب کے شرکا نے لطف اٹھایا۔
سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری نے گزشتہ سال فلم فراری سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا جبکہ سلمان خان ان دنوں اپنی آنے فلم سکندر پر کام کررہے ہیں۔