رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن پر حملے کی مذمت کی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ روف حسن پر حملہ کیوں ہوا؟رؤف حسن پر حملے میں ملوث خواجہ سرا کو حراست میں لیا جائے تو کہانی سامنے آجائے گی۔