آواز دبانے کیلئے رؤف حسن پر حملہ ہوا، حملہ لیڈرشپ پر تصورہوگا، بیرسٹر گوہر


واقعات کی شفاف تحقیقات ہوناچاہئے، ہم نےایک سال میں لاتعداد زیادتیاں برداشت کیں، چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر بانی نے رؤف حسن پرحملے پر کہا ہے کہ آوازد بانے کیلئے رہنما پی ٹی آئی پر حملہ کیا گیا اور یہ حملہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پر تصور ہوگا .
بیرسٹرگوہرنے کہا کہ چندروزقبل بھی رؤف حسن پرحملہ ہواتھا، سپریم کورٹ کوازخود نوٹس لینا چاہئے، چاہتے ہیں کہ واقعات کی شفاف تحقیقات ہوناچاہئے، ہم نےایک سال میں لاتعداد زیادتیاں برداشت کیں .


انہوں نے کہا کہ ہمیں کہیں سےبھی کوئی ریلیف نہیں ملا، انصاف نہ ملاتوپرامن احتجاج کیاجائےگا، ہم معاملےکی ہرزاویے سے تحقیقات چاہتےہیں، بانی پی ٹی آئی عدالت میں خود پیش ہوناچاہتےہیں .
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دبئی لیکس میں ملوث افرادکےخلاف تحقیقات ہوناچاہئیں، دبئی لیکس میں شامل تمام افراداپناڈیٹا فراہم کریں .

. .

متعلقہ خبریں