گھریلو، کھاد،سی این جی، سیمنٹ سیکٹر کیلئے اگست سے گیس ٹیرف میں اضافے کا امکان


پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس بل 100سے400 روپےتک بڑھانے کی تجویز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھریلو،کھاد،سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کیلئے اگست سے گیس ٹیرف میں اضافے کا امکان ہے،آئی ایم ایف سے مجوزہ پلان شیئر کر دیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کےمذاکرات جاری ہیں،اجلاس میں گیس سیکٹرکیلئےٹیرف ایڈجسٹمنٹ،گردشی قرضہ میں کمی اور توانائی شعبےمیں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ کم کرنےکیلئےمجوزہ اسکیم پر بریفنگ دی گئی،گیس سیکٹرکاگردشی قرضہ کم کرنےکیلئےتین مختلف پلان آئی ایم ایف سےشیئرکیاگیا،گیس بلزریکوری،اصلاحات،ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شیئرکرنے پراتفاق کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق گھریلو،کھاد،سی این جی،سیمنٹ سیکٹرکیلئےاگست سےگیس ٹیرف میں اضافے کا امکان ہے،اس کےعلاوہ پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےگیس بل 100سے400 روپےتک بڑھانے کی تجویز ہے۔
آئی ایم ایف سےمجوزہ پلان شیئرکردیا گیا،مجوزہ پلان میں کمرشل روٹی تندورکیلئے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز ہے،کھادکارخانوں کیلئےگیس نرخوں میں اضافےکی تجاویز شامل ہیں۔