رانا ثنا اللہ کو ایک اور عہدہ مل گیا، وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج بھی سنبھالیں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کو ایک اور عہدہ سونپ دیا گیا، وزیر اعظم کے مشیر ہونے کے ساتھ ساتھ وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناللہ کو ایک اور وزرات کا عہدہ دے دیا گیا ہے، احسن قبال نے بین الصوبائی وزرات کا چارج چھوڑ دیا ہے جو اب رانا ثنا اللہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
رانا ثناللہ کو ملنے والے عہدے کی منظوری وزیراعظم نے دی، جس کا نوٹیفیکیشن کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔