زیارت: سنجاوی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ٹرک ڈرائیور جاں بحق ایک زخمی


زیارت (قدرت روزنامہ)گزشتہ شب ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر دھاوا بول دیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ مسلح نامعلوم افراد نے 5ٹرک نذر آتش کردیے۔
لیویز کے مطابق واقعہ سنجاوی کے علاقے بغاؤ میں پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے وقعہ پہنچیں اور زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم دیگر 4 ڈرائیورز کو اغوا کرنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
لیویز نے بتایا کہ ٹرک دکی سے پنجاب کوئلہ لے جارہے تھے، مسلح افراد نے 5ٹرک نذر آتش کر دیے، جن میں سے 1 ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم مسلح افراد کا 4 ڈرائیوروں کو اغوا کرنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مسلح افراد اسلحے کے زور پر 4 ڈرائیوروں کو اغوا کرکے لے گئے، جاں بحق، زخمی اور اغوا ہونے والے ڈرائیور مقامی تھے۔ واضح رہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ باقی 4 ٹرک ڈرائیورز کو مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں، جبکہ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ باقی 4ڈرائیورز کے اغوا ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔